حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے امیر بن گئے
لاہور :حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہو گئے ۔
جماعت اسلامی کے اراکین نے آئندہ پانچ سال کے لئے حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب کیا ہے۔
اس بات کا اعلان منصورہ لاہور میں انتخابی کمیٹی کے سربراہ راشد نسیم نے پریس کانفرنس میں کیا۔
حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہیں۔
بانی جماعت سید ابوالاعلی مودودی، میاں طفیل محمد، قاضی حسین احمد ، سید منور حسن اور سراج الحق اس سے قبل جماعت کے امیر رہے ہیں۔