پنجاب میں نئے بننے والے ڈویژن ،اضلاع اور تحصیلوں کے نوٹیفکیشن معطل
لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور میں بننے والے نئے اضلاع اور تحصیلیں ختم کردی گئیں۔
پرویز الٰہی دور کے نئے اضلاع اور تحصیلوں کی معطلی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ گجرات، تلہ گنگ، کوٹ ادو، وزیرآباد اور مری کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ تحصیل جلال پورجٹاں اور کنجاہ کےحوالے سے بھی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی دور میں صوبائی حکومت نے ضلع گجرات اور میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دیا تھا۔