آصف علی زرداری نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد:نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نومنتخب صدر سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے بھی شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہوئے، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے بھی تقریب میں شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، اراکین اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئیں