شہباز شریف کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیاگیا
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی حلف برداری کے بعد وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر افواج پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا.
بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سبکدوش ہونے والے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی ملاقات ہوئی.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے نگران وزیرِ اعظم کی قیادت میں نگران حکومت کے ملکی ترقی کے تسلسل کیلئے اقدامات کی تعریف کی.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش نگران وزیرِ اعظم کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا.
بعد ازاں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو افواج پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو الوادع کیا.