وزیراعظم شہباز شریف نےحلف اٹھا لیا
اسلام آباد : نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نےحلف اٹھا لیا،صدرعارف علوی نے ان سے حلف لیا۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں غیر ملکی سفارتکار، سینئر سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک تھے،تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔
سابق صدر آصف زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی تقریب میں شریک تھے ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔