کس کے سر سجے گا پنجاب کی حکمرانی کا تاج

0

لاہور:کس کے سر سجے گا پنجاب کی حکمرانی کا تاج ،پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا، مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب مدمقابل ہیں۔

وزارت اعلیٰ کیلئے بھی مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل رانا آفتاب بھی جیت کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج صبح 11 بجے ہونے والے اسمبلی اجلاس میں ہو گا۔

ارکان ایوان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹ کا حق استعمال کریں گے،انتخابی شیڈول کے مطابق دونوں امیدواروں نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سکروٹنی کے بعد مریم نواز اور رانا آفتاب کے کاغذات قواعد وضوابط کے مطابق درست قرار دئیے گئے ہیں۔

جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب ہی وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

سنی اتحاد کونسل نے رانا آفتاب سے پہلے میاں اسلم اقبال کو وزیر اعلیٰ کیلئے امیدوار نامزد کیا تھا تاہم حلف نہ اٹھائے جانے پر ان کی جگہ رانا آفتاب کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار بنادیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.