دو سیٹوں میں سے ایک سیٹ چھوڑ رہا ہوں، پیر ہوں یا مولانا آکر مقابلہ کر لیں اور اپنی اوقات دیکھ لیں

بلاول بھٹو زرداری

0

ٹھٹھہ : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مرکز میں وزیراعظم کو ووٹ دیں گے، وزارتیں نہیں لیں گے،دو سیٹوں میں سے ایک سیٹ چھوڑ رہا ہوں، پیر ہوں یا مولانا آکر مقابلہ کر لیں اور دیکھ لیں آپ کی اوقات کیا ہے۔

ٹھٹھہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا تین سال میاں صاحب وزیراعظم، اگلے دو سال میں وزیراعظم بن جاؤں، میں اس طرح وزیراعظم نہیں بننا چاہتا، منتخب ہوکر وزیراعظم بنوں گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک طرف اپنے آپ کو مولانا کہتے ہیں مولانا کہہ کر جھوٹ بولنا مذاق ہے، ایک پیر کہہ رہا ہے دھاندلی ہوئی ہے، آپ کو تو ہم نے 3،4 بار ہرایا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں دو سیٹوں میں سے ایک سیٹ چھوڑ رہا ہوں، پیر ہوں یا مولانا آکر مقابلہ کر لیں اور دیکھ لیں آپ کی اوقات کیا ہے، ہم سے ہمیشہ ہارنے والے پیر کبھی کبھار اپنا دیدار کراتے ہیں، وہ اپنے مریدوں کو دیکھ کر سمجھتے ہیں الیکشن جیت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتا ہوں،سندھ میں حکومت فارم 45 کی بنیاد پر بنے گی۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ بہت سارے سیاستدان مجھ سے عمر میں تو بڑے ہیں پر وہ عوام کا نہیں اپنا سوچتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن اس لئے نہیں لڑرہا تھا کہ اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھنا ہے، عوام نے ثابت کردیا چاروں صوبوں کی زنجیر پیپلز پارٹی ہے، صدارتی الیکشن میں آصف زرداری پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.