الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر ، الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کسی عہدےدار نے انتخابی نتائج کی تبدیلی کےلئے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او ، آر او یا پریزائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے انعقاد میں اس کا کوئی براہ راست عمل دخل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس معاملہ کی جلد از جلد انکوائری کرائے گا۔