پٹرول کی قیمت میں 13.55 روپے فی لیٹر اضافہ

0

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13.55 روپے فی لیٹر اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش پرپیٹرول کی قیمت میں 13.55روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 272.89 روپے ہوگئی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.75 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد 278.96 روپے کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کااطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.