سردار مہتاب عباسی کو ن لیگ سے نکال دیا گیا

0

لاہور : مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا کے سابق گورنر،وزیراعلٰی اور سینیئر رُکن سردار مہتاب احمد عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے سردار مہتاب کی پارٹی رکنیت بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
سردار مہتاب احمد خان مسلم لیگ نے ان کی قیادت سے کافی عرصے سے ناراض تھےانہوں نے الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹ کے لیے بھی درخواست نہیں دی۔

سردار مہتاب احمد خان این اے 16 ایبٹ اباد سے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی ہیں۔

سردار مہتاب احمد خان نے ایبٹ اباد کے حلقہ این اے 17 پر پی ٹی آئی کی امیدوار علی جدون کی حمایت کر دی ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو وہاں پہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پارٹی قیادت نے سردار مہتاب احمد خان کے آزاد الیکشن لڑنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور ان پر اپنی پارٹی کے دروازے بند کر دیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.