پاک ایران کشیدگی ،وفاقی کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس آج طلب
اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج ہوں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر کیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کریں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،آرمی چیف، نیول اور پاک فضائیہ کے چیف اور خفیہ اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔