بلا نشان، الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کل تک ملتوی

0

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو انتخابی نشان بلا الاٹ کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کل (ہفتہ) کی صبح تک ملتوی کر دی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے جمعہ کو یہاں اپیل پر سماعت کی۔ اس موقع پر مخدوم علی خان ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل حامد خان اور بیرسٹر گوہر علی خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے فریقین کی رضا مندی سے کیس کی سماعت (کل) ہفتہ 13 جنوری 2024ء کی صبح تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.