"دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا”

0

اسلام آباد : "دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا ",سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ممتاز وکیل سردار لطیف کھوسہ کا آمنا سامنا ہو گیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی خالہ صنم بھٹواور بین آصفہ بھٹو کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ پہنچے۔

سپریم کورٹ کے دروازے پر ہی سردار لطیف کھوسہ کے ساتھ ان کی مڈھ بھیڑ ہو گئی سردار لطیف کھوسہ کو دیکھ کر بلاول بھٹو زرداری کھلکھلا کر مسکرا دیے اور زوردار انداز میں نعرہ لگاتے ہوئے کہا "دیکھو دیکھو مجھےکون نظر آیا "
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آپس میں مسکراتے مصافحہ کیا اور گرم جوشی سے بغلگیر ہوئے تاہم خیر خیریت دریافت کرنے کے سوا ان کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ کے اندر چلے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.