فیصلہ آ گیا،سائفرکیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی
اسلام آباد : آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سائفر کیس میں
عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،کیس کا ٹرائل جیل میں کیا جائے گا۔
سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
منگل کو سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیئے کہ جیل حکام اور سیکیورٹی اداروں نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے،آئندہ سماعت جیل میں ہی ہوگی،اوپن کورٹ ہوگی ،میڈیا اور پبلک کو بھی شرکت کی اجازت ہوگی،پہلے کی طرح پانچ پانچ فیملی ممبران کو بھی اجازت ہوگی۔آئندہ سماعت جمعہ کو ہوگی۔