اوپن یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیمی بورڈ کے اجلاس کا انعقاد
اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ(بسر)کا 66واں اجلاس وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر بسر، پروفیسر ڈاکٹر سید عامر شاہ نے گذشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمدکی تفصیلی رپورٹ اور رواں اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ مختلف شعبہ جات کے 17طلبہ نے تحقیقی خاکے پیش کئے جن میں تاریخ کے 5، ماس کمیونیکیشن کے 2، زرعی سائنسز کے تین، ایجوکیشن کے 2، عربی کے 2اور بزنس مینجمنٹ کے 3سکالرز شامل تھے۔اجلاس میں یونیورسٹی کے چاروں فیکلٹیوں کے ڈینز، ممتاز سکالرز، سبجیکٹ سپیشلسٹس،سپروائزر اورہیڈ آف ڈپارٹمنٹس کے علاوہ بورڈ کے مستقل رکن، پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک شریک تھے۔ سبجیکٹ سپیشلسٹس میں پروفیسر ڈاکٹر تنویر انجم، پروفیسر ڈاکٹر مجیب احمد، پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر انیلہ افضل، پروفیسر ڈاکٹر عثمان مصطفی، ڈاکٹر وجیہ شاہد، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر اظہر محمود شامل تھے۔طلباء و طالبات کے تحقیقاتی موضوعات کو باریک بینی سے پرکھا گیا اور معمولی تبدیلیوں کے ساتھ موضوعات کی منظوری دی گئی۔بورڈ نے پی ایچ ڈی کے چند سکالرز کو سائناپسز کو مزید بہتر بنانے اور اگلے اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے یونیورسٹی کے ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے طلبہ کو ایسے موضوعات دیں جن میں وہ دور حاضر کے مسائل کے حل کی نشاندہی کرسکے۔انہوں نے تحقیقی خاکوں کو معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تحقیقی خاکے معیار پر پورے ہوں تو اس فورم پر پیش کیا کریں۔