آئ جی پنجاب تبدیل،عثمان انور آئی جی لگ گئے

0

ڈاکٹر عثمان انور کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے عثمان انور کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

عثمان انور ان دنوں بطور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس فرائض سر انجام رہے تھے۔

عثمان انور کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل ، ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے ۔

عثمان انور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں کامن سے ہے ۔ انہوں نے 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی ۔

عثمان انور اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں ۔

عثمان انور سی ٹی ڈی پنجاب ، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ، سی آئی ڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔

عثمان انور نے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد، ڈی پی او اوکاڑہ ، ڈی پی او سرگودھا ، ٹیلی کمیونیکیشن اور ایلیٹ پولیس میں بھی فرائض سر انجام دئیے ہیں ۔

عثمان انور نے پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد پولیس میں بھی اہم عہدوں پر فرائض ادا کئے ہیں ۔

ڈاکٹر عثمان انور کو اہم عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔۔

وہ اب بطور سربراہ پنجاب پولیس اپنے فرائض ادا کریں گے ۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.