نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم
وزیر توانائی خرم دستگیر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کےلیے رات 10 بجے تک ڈیڈلائن مقرر کی ہے، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سکھر میں بجلی تقسیم کارکمپنیزکوبجلی جزوی بحال کی ہے جب کہ واپڈا اور کے الیکٹرک کو بجلی کی جلد از جلد بحالی کیلئے قریبی رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ طےکردہ ڈیڈلائن سے قبل بجلی بحال کردی جائے۔