گرتے ڈالر نے دوسری کرنسیوں کو بھی بٹھا دیا
کراچی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ نے دیگر کرنسیوں کو بھی گرا دیا ۔
ایک ھفتے کے دوران یورو 9 روپے سستا ہوایورو ایک ھفتے میں 324 روپے سے کم ہوکر 315 روپے میں فروخت ہوا,ایک ھفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں پائونڈ 8 روپے سستا ہوا،پائونڈ ایک ھفتے کے دوران 379 روپے سے کم ہوکر 371 روپے میں فروخت ہوا،ایک ھفتے میں سعودی ریال 1 روپے سستا ہوا،سعودی ریال 79 روپے 70 روپے سے کم ہوکر 78 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا،اماراتی درہم 20 پیسے کمی کے بعد 83 روپے سے کم ہوکر 82روپے 80 پیسے پر آگیا ہے ۔