وزارت قانون نے بھی صدر کو جواب دے دیا

0

اسلام آباد : وزارت قانون نے بھی صدر کو جواب دے دیا۔
عام انتخابات کی تاریخ دینے کے معاملے پر رائے سے متعلق ایوان صدر کے خط پر وزارت قانون و انصاف نے صدرعارف علوی کو جوابی خط ارسال کردیا۔

ملک میں عام انتخابات کی تاریخ دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے اختیار کے معاملے پر ایوان صدرکی جانب سے مانگی گئی رائے پر وزارت قانون نے اپنے جوابی خط میں صدر عارف علوی کو آگاہ کیا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی تاریخ دینے کی مجاز اتھارٹی الیکشن کمیشن ہی ہے، ایک ساتھ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کروانے کیلئے صرف الیکشن کمیشن ہی تاریخ دے سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.