رانا ثنا اللہ کا پنجاب حکومت لیکر ہی واپس جانے کا اعلان
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معزز عدالت کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو جو ریلیف دیا گیا وہ پنجاب کی عوام کو بہت مہنگا پڑا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ میری گاڑی پر جوتا مارا گیا اور جوتا مارنے والے کو ہمارے کارکنوں نے خوب مارا جس کا مجھے افسوس ہے، لیکن وہ بیچارہ تو مظلوم اور بے شرم انسان کے ہاتھوں گمراہ ہوا تھا، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس فتنے کا خاتمہ کیا جائے۔
پرویز الٰہی کے پاس 186 اراکین نہیں، وہ کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے، تحریک انصاف کے اراکین ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے آڑے ہے، اب وہ اعتماد کا ووٹ نہ دے کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اپنی والدہ کی عیادت کے لیے بیرون ملک مقیم ہیں