بٹگرام ، چئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کے لئے ریسکیو آپریشن
بٹگرام :بٹگرام کے تحصیل آلائی میں چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد کو بچانے کیلئے پاک آرمی کے اسپیشل گروپ کے ریسکیو آپریشن کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے۔
ہیلی کاپٹر سے کمانڈو نے متاثرین کو پانی خوراک اور دل کی دھڑکن نارمل کرنے کی ادویات پہنچا دیں
چیئر لفٹ کے دو رسیاں ٹوٹ چکی ہیں چیئر لفٹ بیچ راہ میں 2000 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی ہے ، جس میں اسکول کے 8بچےاور 2 اساتذہ موجود ہیں ۔ اس واقعہ کو 6 گھنٹے سے زیادہ گزر چکے ہیں۔
پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ چکے ہیں مگر اس کے ہوائی پریشر سے آخری رسی ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ اس لئے یہ آپریشن بہت رسکی ہے تاہم چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور ملک کا ہر شہری بچوں اور اساتذہ کی زندگیوں کے لئے دعا گو ہے۔