صدر علوی نے اپنے سیکرٹری کی خدمات واپس کر دیں
اسلام آباد : صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دیں۔
ایوانِ صدر سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام جاری خط میں کہا گیا ہے کہ کل کے واضح بیان کے پیشِ نظر ایوانِ صدر نے صدر مملکت کے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔