عام تاثر یہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کرپٹ ہیں ، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عام تاثر یہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کرپٹ ہیں
قومی اسمبلی میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 5 سال جو اسمبلی میں ہوا وہ ہم سب کیلئے باعث شرم ہے،کون سی گالیاں ہیں جو یہاں نہیں دی گئیں؟ ہم نے وہ سبق نہیں سیکھا جو سیکھنا چاہیے تھا، یہاں پچھلےدنوں 75 یونیورسٹیوں کے قیام کے بل منظورہوئے، آپ کو ایسے کاموں کو روکنا چاہیے تھا۔