نئے قمری سال کا آغاز ، یوم عاشور 29 جولائی کو ہو گا
اسلام آباد : ماہ محرم الحرام 1445 ھ کا چاند نظرنہیں آیا ،یکم محرم الحرام 1445 ھ20جولائی 2023 ء بروزجمعرات کو ہوگی
یوم عاشور10محرم الحرام 29جولائی2023ء بروزہفتہ کو ہو گا
ماہ محرم الحرام 1445 ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس بمقام دفتر ڈپٹی کمشنر کچہری روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا‘ اجلاس میں وزرات مذہبی امور سے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورسید مشاہد حسین خالد نے جبکہ فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے چیف میٹ سردار سرفراز، محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ اوروزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔اجلاس میں وزارت مذہبی اْمورپاکستان سے حافظ عبدالقدوس اور سیکرٹری مذہبی اموراوقاف بلوچستان ندیم الرحمن،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شائق بلوچ نے جبکہ فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز، محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ اور وزار تِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العا بدین نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد،لاہور،پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے‘ جس میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا اور کچھ مقامات پر مطلع ابر آلودبھی رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،پورے ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام۵۴۴۱ھ 20 جولائی2023ء بروزجمعرات کو ہوگی اوریوم عاشور10محرم الحرام29جولائی2023ء بروزہفتہ کو ہو گا،