سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف ملک بھرمیں ریلیاں
اسلام آباد۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
ریلیوں میں تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام۔مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان ،تاجر تنظیموں،وکلاء برادری ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان،سول سوسائٹی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت کی۔
مقررین نے خطاب میں حکومت پاکستان سے سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک سے نکالنے اور اپنا سفیر سویڈن سے واپس بلانے کا مطالبہ کیا اور سویڈن سے ھر قسم کے تجارتی تعلقات ختم کرنے پر زور دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ او آئ سی اور اسلامی ممالک پر بھی زور دیا کہ اب ھمیں نعروں کی بجاۓ عملی طور پر ایسے اقدامات اٹھانے ہوں گے جس سے مسلمانوں کی مقدس ہستیوں اور مقدس کتاب کی بے حرمتی کرنے کی آئندہ کسی میں جرات نہ ھواور مغربی دنیا کو باور کرایا جاۓ کہ اگر آئیندہ آزادی اظہار راۓ کی آڑ لے کر ایسی مزموم حرکت کی گئ تو پھر دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر یہ فرض ھو جاۓ گا کہ بار بار ان کے جذبات سے کھیلنے والوں کو وہ خود نشان عبرت بنائیں۔