سلیکٹڈ کے سہولت کار کو بڑی عزت سے خدا حافظ کہہ دیا

0

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ کے سہولت کار کو بڑی عزت سے خدا حافظ کہہ دیا، یہ جیالوں کی کامیابی اور جمہوریت کا انتقام ہے، آصف زرداری، فریال تالپور کو جیلوں میں ڈالنے والوں کا آپ نے صحیح بندوبست کر دیا، پہلی بار عدم اعتماد کے ذریعے فوج، عدالت نے نہیں پارلیمان نے وزیراعظم کو گھر بھیجا، وہ پہلا وزیر اعظم ہے جس کو دھاندلی سے نہیں نکالا گیا، جیالوں کا کریڈٹ وہ وائٹ ہاؤس، جوبائیڈن کو دینا چاہتا ہے، آپ کو امریکا نہیں بلاول ہاؤس کی سازش نے نکالا۔

گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بند کمروں کی سازش نہیں ملک کی سڑکوں پر آپ کو نکالنے کا کہتے رہے، آج محترمہ شہید تو ہے مشرف تھا، آصف زرداری نے سیاسی دانشمندی سے مشرف کو ایسے نکالا جیسے دودھ سے مکھی کو نکالتے ہیں، غیر جمہوری لوگوں کو بندوبست اور خدا حافظ کہا، جیسے مشرف ویسے ہی سلیکٹڈ اور باقیات ماضی کا حصہ بن چکے، ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے، یہ تو ملک میں نہیں رہیں گے، ہم نےاپنے مستقبل کا سوچنا ہے، ہم نے مستقبل میں ملک کوسنبھالنا اور مسائل کا حل بھی نکالنا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے دور میں پاکستان تنہا تھا اور آج ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ترجمانی کرتے ہیں، آپ کے دور میں جب بھارت حملہ کرتا تھا آئیں، بائیں کرتے تھے، جب کشمیر پر حملہ ہوا تو آپ نے پارلیمان میں کہا میں کیا کروں، آج نوجوان وزیرخارجہ ہے جو بھارت کو بے نقاب کر رہا ہے، آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے، وقت آگیا ہے سلیکٹڈ کو ہمیشہ کیلئے ریٹائرڈ آؤٹ کروا دیں، جو بزرگ بن چکے جو چل نہیں سکتے ان کو آرام سے گھر بیٹھنا چاہیے، عوام کو جینے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ ہمارے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا تھا، بلوچستان، سندھ کے آئی لینڈز پر بھی وہ قبضہ کرنا چاہتا تھا، مہنگائی کی سونامی عروج پر تھی، جب وہ ڈاکہ ڈال رہا تھا تو پیپلز پارٹی نے جئے بھٹو کے نعرے سے سلیکٹڈ کو للکارا، ہم نے جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ کو نکالا، ہم نے جمہوری طریقے سے پرامن مارچ کیا، آصف زرداری کی وجہ سے آئین بحال ہوا، آئین بحال ہونے سے عوام کو حقوق ملے، اٹھارویں ترمیم کی صورت میں صوبوں کو ان کے حقوق دلوائے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری طریقہ اپنایا، شہید بھٹو نے 1973 کا آئین دیا، شہید محترمہ نےآئین کی بحالی کیلئے 30 سال جدوجہد کی، اب میں نے آپ لوگوں کی آواز بن کر آگے بڑھنا ہے، شہید بھٹو نے عوام کوحقوق دیئے، شہید محترمہ نے مزدور، کسانوں کوان کا حق دلوایا، آصف زرداری بے نظیر کے مشن کو آگے لیکر چلے، اب اگلا دور بھی پیپلز پارٹی کا ہی ہو گا، ہمارے منشور میں جو کام رہتے ہیں وہ اگلے 15 سالوں میں مل کر مکمل کریں گے، جوسفرباقی ہے ہم نے مل کر طے کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.