تیل کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دوسری بار کمی

0

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوبارہ کمی کا اعلان کیاہے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اورلائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کی کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 15 یوم کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ ردوبدل نہیں ہوا مگر اس کے باوجود حکومت عوام کوگنجائش کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پچھلی بار 30 روپے کی کمی کردی گئی تھی، اس کی قیمت میں مزید 5 روپے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹرہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں پچھلی بار 12 روپے کی کمی کی گئی تھی اس میں مزید 8 روپے کی کمی کردی گئی ہے اوریکم جون سے پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 262 روپے ہوگئی۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں مزید 5 روپے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147.68 روپے ہوگئی۔ کیروسین آئل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ 15 مئی اور31 مئی کوملا کرہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طورپر 35روپے، پیٹرول 20 روپے اورکیروسین آئل کی قیمت میں 17 روپے کی کمی کردی گئی ہے، پیٹرولئیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق یکم جون سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.