زمان پارک کی تلاشی کا کیا ہو گا،معاملہ پیچیدہ
لاہور: زمان پارک میں تلاشی کے معاملے پرعمران خان اور ان کی لیگل ٹیم کے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ معاملات طے نہ ہو سکے
کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث ملزمان کے نام اور ثبوت عمران خان کو دیے،ٹیم نے عمران خان اور لیگل ٹیم سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے سرچ آپریشن کیلئے شرائط سامنے رکھیں جس کے بعد مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔
کمشنر کی سربراہی میں ٹیم نے عمران خان سے ملاقات میں تلاشی کے حوالے سے ٹی او آرز پر گفتگو کی تاہم کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد حکومتی ٹیم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سےملاقات کی اور عمران خان سے ہونے والی ملاقات سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔