سراج الحق کے قافلے کے قریب خود کش دھماکا ،امیر جماعت محفوظ رہے

0

کوئٹہ : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر ژوب کے قریب دھماکا ہوا ہے۔سراج الحق اور دیگر تمام دیگر لوگ محفوظ رہا حملہ آور مارا گیا۔
جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکہ کر دیا۔
جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہوئے ہیں اور 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
ژوب میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ تھا اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.