چین وسط ایشیائی سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

0

بیجنگ : چین چائنہ سنٹرل ایشیا سمٹ کی میزبانی کرے گا، یہ دو روزہ سربراہی اجلاس 18مئی کو ہو گا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا ہے کہ چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس 19۔18مئی کو صوبہ شان شی کے شہر ژیان میں ہوگا۔ فورم کی قیادت چینی صدر شی جن پنگ کریں گے۔سربراہی اجلاس میں قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے رہنما شرکت کریں گے۔چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ مذکورہ ممالک کے صدور (سوائے ترکمانستان کے) 16 تا 20 مئی کے درمیان چین کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.