سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک بھی سامنے آ گئی

0

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو لیک بھی سامنے آ گئی ہے

مبینہ آڈیو لیک میں ثاقب نثار کہہ رہے ہیں کہ خواجہ صاحب آپ سے ایک چیز عرض کرنا چاہتاہوں ، 7 رکنی بینچ کی ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لینا ،خواجہ طارق رحیم نے پوچھتے ہیں کہ وہ ججمنٹ کس کی ہے ؟ ثاقب نثار نے جواب دیا کہ وہ اپنا سوموٹو ہے ، 4/2010 ، یہ رپورٹڈ ہے ، سیون ممبر ججمنٹ 2012 سپریم کورٹ ، صفحہ نمبر 553 پر۔

اس پر خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ جی ٹھیک ہے میں دیکھ لیتاہوں۔ ثاقب نثار نے اس کے بعد کہا کہ جو بھی وکیل آپ کا کر رہاہے ، اسے بس دیکھ لینا ، جب آپ پڑھیں گے تو آپ کو سمجھ آجائے گی.خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ میں پڑھ لوں گا، میں نے سیون ممبر بینچ کی ججمنٹ بھی دیکھ لی ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک جج صاحب کا ایکٹ نہیں بنتا ، اگر ذرا غور سے پڑھا جائے تو کلاز 3 میں راستہ دیا ہواہے ، وہ دیکھ لینا۔

ثاقب نثار نے کہا کہ جی میں نے وہ دیکھا ہے ،یہ ہی تو ہمارے پاس wayoutہے ، ، اور وہ تو کیس ہی نہیں بنتا تھا۔دوسرا خواجہ صاحب اگر آپ کا کوئی بندہ تیار ہو تو منیر احمد خان والا بھی استعمال کر لو، یہ توہین عدالت کا بالکل کلیئر کیس ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.