گنگوبائی اور کشمیر فائلز2022 میں بالی وڈ کے بڑے ناموں کی فلمیں
ممبئی:2022 میں جہاں انڈین فلم انڈسٹری میں اکشے کمار اور عامر خان جیسے سپر سٹارز کی فلمیں ناکام ہوئیں وہیں کارتک آریان اور عالیہ بھٹ کی فلمیں بھی زیادہ بزنس نہ کر سکیں۔2022 پوری دنیا میں کورونا کی وبا سے بحالی کے بعد فلم انڈسٹری کے لیے لِٹمس ٹیسٹ تھا۔دنیا بھر میں فلم انڈسٹری میں مختلف وجوہات کی بنا کر ناکامیاں دیکھنے میں آئیں تاہم چند بڑی کامیابیاں بھی سامنے آئیں۔
آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز کی وجہ سے بھی فلم بینوں کی ایک بڑی تعداد سینیما سے دور رہی۔انڈیا میں ساتھ کی فلموں کا تیزی سے پھیلا ؤبھی بالی وڈ پر اثرانداز ہوا۔فروری 2022 میں عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیواڑی آئی۔ فلم نے اچھا بزنس کیا اور 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہوئی جو انڈسٹری کے لیے نیگ شگون سمجھا گیا۔