موجودہ سیا سی صورتحال میں ملاقاتوں کا سلسلہ تیز
لاہور : ملک کی موجودہ سیا سی صورتحال میں ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے ،لاہور میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تین رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات میں وفاقی وزیر براۓ اقتصادی امور ڈویژن سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر برائے ریلوے ہوابازیخواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے.
جماعت اسلامی کے وفد کی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف @ImranKhanPTI سے ملاقات. جماعت اسلامی کے وفد میں سراج الحق صاحب بھی شامل-
pic.twitter.com/KhwA1MsZ7n— PTI (@PTIofficial) April 15, 2023
سراج الحق نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال میں مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔