پنجاب ،کے پی کے الیکشن، سپریم کورٹ فیصلہ ،تین بڑوں نے سر جوڑ لئے
اسلام آباد: موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ فیصلے پر پر تین بڑوں نے سر جوڑ لئے، جمعرات کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا. ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے بارے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔