بڑا فیصلہ ، قومی اسمبلی ہال میں اہم ان کیمرہ اجلاس کل ہو گا
اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نے اعلیٰ سطحی ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس کل دن اڑھائی بجے قومی اسمبلی ہال میں ہوگا ، اجلاس میں اس میں تمام وفاقی وزرا اور مشیران اور اراکین قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی ، اعلیٰ عسکری قیادت اور خفیہ اداروں کے سربراہان بریفنگ دیں گے۔