سلمان خان باڈی گارڈ کے بیٹے کو فلمی دنیا میں متعارف کروانے کو تیار
ممبئی :بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنے پرانے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے کو سلور سکرین پر متعارف کروانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔
انٹرٹینمنٹ کی خبروں کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق سلمان خان نے مشہور انڈین ہدایتکار ستیش کوشک سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے ٹائیگر کے ساتھ فلم بنائیں۔رپورٹ میں سلمان خان کے قریبی ذرائع سے منسوب کرکے دعوی کیا گیا ہے کہ بالی وڈ کے دبنگ خان نے ٹائیگر کی فلم کے لیے اداکاراں سے بھی رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے اور وہ اب تک تین ہیروئینوں سے اس فلم میں کام کرنے کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔یہ فلم جنوری 2023 میں بننا شروع ہو گی۔
واضح رہے شیرا سلمان خان کے سب سے پرانے باڈی گارڈ ہیں اور پچھلے 26 سالوں سے ان کے لیے سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔شیرا کا اصلی نام گرمیت سنگھ ہے اور ان کے بیٹے جو ٹائیگر کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کا اصل نام ابیر سنگھ ہے۔