سعودی عرب میں عید الفطر کے موقع پر6 تعطیلات کا اعلان
ریاض:سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر6دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی طرف سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ملازمین کو عید پر 21 تا 26 اپریل تک 6 دن کی چھٹیاں ہوں گی جن میں جمعہ ہفتہ کی عام تعطیل بھی شامل ہے اس طرح یہ ملازمین 27 اپریل کودوبارہ اپنے کام پر جا ئیں گے۔