سٹاک ایکسچینج کی تاریخ کانیاریکارڈقائم
کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی تیزی کارحجان برقراررہا اورکے ایس ای 100انڈیکس نے 95ہزارپوائنٹس کے ایک اورسنگ میل کوعبورکرلیا۔کے ایس 100انڈیکس 860.99پوائنٹس کے اضافہ کے بعد95856.66پوائنٹس پربندہوا جوسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کانیاریکارڈہے۔کے ایس ای 30انڈیکس 201.55پوائنٹس کے اضافہ کے بعد29682.71پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1176.01پوائنٹس کے اضافہ کے بعد145806.38پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں 460کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،249کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،156کی قیمتوں میں کمی اور55کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 830.93ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت30.019 ارب روپے تھی، فیوچرٹریڈنگ کے تحت5.48 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روزحیسکول کے 60058856حصص، کے الیکٹرک44488839اورسینرجیکوپاکستان لیمیٹڈ کے 42303494حصص کالین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 44ارب ڈالرسے بڑھ کر44.4ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔