راولپنڈی میں صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لئے محکمہ کی ٹیمیں ہمہ وقت مصروف ہیں،ترجمان ایس این جی پی ایل

0

راولپنڈی :سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے محکمہ کی ٹیمیں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں،صارفین گیس پریشر میں کمی کی شکایات محکمہ گیس راولپنڈی کے دفاتر رحمان آباد،ویسٹریج اور ریجنل آفس سواں میں درج کروا سکتے ہیں،جمعہ کو ایک بیان میں ترجمان نے قدرتی گیس کے مبینہ بحران سے متعلق شائع ہونے والی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس خبر کی اشاعت کے بعد جنرل منیجر راولپنڈی ریجن عمر حیات نے متعلقہ شعبہ جات کو مزکورہ علاقوں کا فوری سروے کرنے اور شکایات کی صورت میں فوری تدارک کی ہدایات جاری کیں۔ ترجمان نے کہا کہ جنرل منیجر راولپنڈی ریجن کے احکامات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ ٹیموں نے ویسٹریج ، ڈیفنس روڈ، گلشن آباد ،اشرف کالونی ، دھمیا ل کیمپ سمیت اڈیالہ روڈ سے متصل دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد جن علاقوں کے صارفین کو گیس کے کم دباؤ کا سامنا تھا انکی گیس سپلائی معمول کے پریشر کے مطابق بحال کر دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ صارفین گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے اپنی شکایات کال سینٹر 1199 کے علاوہ محکمہ گیس راولپنڈی کے مقامی دفاتر رحمان آباد،ویسٹریج اور ریجنل آفس سواں میں درج کروا سکتے ہیں جہاں ایمرجنسی ٹیمیں صارفین کی خدمت کے لیے 24/7 موجود ہیں،ترجمان نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ گیس استعمال میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.