پارلیمانی رہنمائوں کا ان کیمرہ اجلاس ملتوی
اسلام آباد : پارلیمانی رہنمائوں کاان کیمرہ اجلاس کر دیا گیا.
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پارلیمانی رہنمائوںکا اجلاس طلب کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا تاہم پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت بعض رہنمائوں کی قومی اسمبلی اور سینٹ کے پارلیمانی رہنمائوں کیلئے بلوچستان اور کے پی کے سیکورٹی صورت حال پر بریفنگ سیشن منعقد کرنے کی تجویز تھی اس پر بعد میں عمل کیا جائے گا۔