وزیرِ اعظم کااسحاق ڈارکے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ گئے اور ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیرِ اعظم نے مرحوم کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.