پاکستان برکس میں شمولیت کا خواہاں ہے،مشاہد حسین

0

ماسکو:سابق وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان برکس میں شمولیت کا خواہاں ہےتاکہ گلوبل سائوتھ کے نئے ابھرتے ہوئے آرڈر کا حصہ بن سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23 ستمبر کو برکس سیمینار سے کلیدی مقرر کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر مشاہد حسین نے پاکستان اور چین کے خلاف حالیہ امریکی پابندیوں کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں غیر اخلاقی، غیر منصفانہ، ناقابل قبول اور غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی پابندیاں بین الاقوامی قانون کے تحت صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہی لگا سکتی ہے۔انہوں نےمسئلہ فلسطین کے حوالے سے مغربی منافقت اور دوہرے معیارات کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے برکس سیمینار میں اس امر پر زور دیا کہ پروپیگنڈہ، من گھڑت خبروں اور غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے ابھرتے ہوئے زمینی حقائق پر مبنی ایک نیا بیانیہ وضع کیا جائے۔

سینیٹرمشاہدحسین سید نے مستقبل قریب کیلئے برکس کیلئے ایک ڈی 3 حکمت عملی پیش کی۔ میزبان روسی صدر پیوٹن کے خصوصی ایلچی میخائل شویڈکوئی اور چین کے وزیر برائے بین الاقوامی مواصلات وانگ گینگ نے سینیٹر مشاہد حسین کاپرتپاک استقبال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.