آئینی ترامیم کاپیکج مؤخر،سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

0

اسلام آباد: آئینی ترامیم کاپیکج مؤخر،سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردئیے گئے۔ پیر کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایجنڈے کی کارروائی نمٹائی گئی۔ دونوں ایوانوں کے اجلاس 2 ہفتے جاری رہے جس میں قانون سازی کے علاوہ اہم ملکی امورپر بحث کی گئی۔حکومت سینیٹ اور قومی اسمبلی سے آئینی ترامیم کا پیکج بھی منظور کرانا چاہتی تھی لیکن اس کے لیے دو تہائی اکثریت درکار تھی اتوار کو قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس بار بار ملتوی کئےجاتے رہے لیکن اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے منظوری کے لیے پیش نہ کیا جا سکا اب آئینی ترامیم کا پیکج وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے واپسی کے بعد ایوان میں پیش کیا جائے گا لیکن اس سے پہلے حکومت پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کر کے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.