پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پھر کمی
اسلام آباد :حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردیا ہے۔16ستمبر سے 30 ستمبر تک پٹرول کی قیمت میں 10روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں13.06 روپے فی لیٹر کمی کر دیا ہے ۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے ،پیٹرول کی 10روپے کمی کے بعد 249.10روپے لیٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.06روپے کمی کے بعد 249.69روپے لیٹر کردیا ہے۔کیرو سین آ ئل 11.15روپے کمی کے بعد 158.47اور لائٹ ڈیزل 12.12 روپے کمی کے بعد 141.93روپے کردیا گیا ہے ۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔