جوبائیڈن اگلے امریکی صدر کی دوڑ سے باہر

0

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے نومبر کے صدارتی انتخا ب میں حصہ لینے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں دستبردار ہورہے ہیں، انہوں نے صدارتی امیدوار کیلئے نائب امریکی صدر کملا ہیرس کی نامزدگی کی بھی توثیق کی، صدر بائیڈن نے کملا ہیرس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک’غیر معمولی خاتون‘ ہیں، پارٹی سے باقاعدہ توثیق کے بعد کملا ہیرس پہلی ایشیائی نژاد غیر سفید فام خاتون امیدوار ہونگی۔
بائیڈن کی جانب سے کملا ہیرس کی توثیق اور ان کو فنڈ دینے کی اپیل ٹرمپ کیلئے خوش خبری اور ڈیموکریٹک پارٹی کیلئے مزید مسائل اور مشکلات کا باعث ہوگی۔ بائیڈن اپنی پارٹی سے ناراض معلوم ہوتے ہیں۔
سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بھی کملا ہیرس کی نامزدگی کی توثیق کی ہے، ڈیموکریٹس کی اکثریت نے پہلے ہی نائب صدر 55 سالہ کملا ہیرس کو بہترین صدارتی امیدوار قرار دے دیا تھا۔
سابق اسپیکر پارلیمنٹ نینسی پیلوسی اور ریبپلکن سینیٹر چک شمر نے بائیڈن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر سب سے زیادہ محب وطن ہیں، سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن کبھی بھی صدارت کے منصب کیلئے فٹ نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن کے مقابلے میں کملا ہیرس کو ہرانا ان کیلئے زیادہ آسان ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن صرف جھوٹ اور جعلی خبروں کے ذریعے صدارت پر قابض رہے، ٹرمپ نے کہا کہ ان کے قریبی ساتھی اور ڈاکٹر جانتے تھے کہ وہ صدارت کے اہل نہیں تھے۔

امریکی کانگریس کے اسپیکر مائیک جانسن، ٹرمپ کی مہم کے سینئر ایڈوائزرز کرس لیسویتا اور سوسی وائلز نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر بائیڈن عہدہ صدارت سے بھی مستعفی ہوں، ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ بطور امیدوار فٹ نہیں تو بطور صدر بھی مکمل فٹ نہیں ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.