سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ نے منگل کو یہاں مخصوص نشستوں کے حوالہ سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں/ درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اپنے دلائل مکمل کئے۔
سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی اور آزاد امیدواروں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے بھی جوا الجواب دلائل دیئے۔ بعد ازاں تمام فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔