رائٹ سائزنگ،5 وزارتوں کا انتخاب، 12جولائی تک تفصیلات طلب

0

اسلام آ باد :وزیر اعظم کی ہدایت پروفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کیلئے پیش رفت سامنے آئی ہے۔کابینہ ڈویژن نے پانچ وفاقی وزارتوں سے12جو لائی تک تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
یہ فیصلہ وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہو نے والے رائٹ سائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ جن پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کیلئے انتخاب کیا گیاان میں انفا ر میشن ٹیکنا لوجی اینڈ ٹیلی کمیو نی کیشن ‘ کشمیر و گلگت بلتستان ‘ و ریاستیں و سر حدی امور صنعت و پیداوار اور وزارت صحت شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل نےوزارتوں کو پرفارما بھجو ایا ہے جس میں ڈویژن کے بارے میں انفارمیشن مانگی گئی ۔ یہ پوچھا گیا ہے کہ ڈویژن کے کتنے ونگ اور ماتحت ادارے ہیں ؟انتظامی ڈھانچہ کیا ہے؟ کتنا عملہ ہے ،بجٹ اور اثاثوںسمیت ما لی معلومات مانگی گئی ہیں۔ رولز آف بزنس کے تحت ڈویژن کے کیا فرائض ہیں۔ فیڈرل لیجسلیٹو لسٹ کے مطابق وفاق اور صو بوں کے فرائض کیا ہیں؟ڈویژن کے قیام کا کیا جواز ہے؟ ریگولیٹری ‘ مارکیٹکو آرڈی نیشن ‘پالیسی ‘ ڈویلپمنٹ‘ ریسرچ اور دیگر نوعیت کے فرائضکے بارے میں استفسار کیا گیا ۔ یہ پوچھا گیا ہے کہ کیا ان فرائض کی ادائیگی کیلئے وفاقی وزارت کا جواز ہےیا انہیں صو بوں کو منقتل کردیا جا ئے یاوزارت کو مکمل طور پر بند کردیا جا ئے،کیا وفاق موجودہ صورت میں ہی وزارت کو پاس رکھے یا اس میں تبدیلی لائی جا ئے ؟کیا وفاق نجی شعبہ کی شراکت سے یہ کام کرسکتا ہے ۔ کابینہ کا ادارہ جاتی اصلاحات سیل وزارتوں سے مو صولہ انفارمیشن کا تجزیہ کرکے وزیر اعظم کیلئے سفارشات تیار کرے گا۔ کابینہ ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں سے کہا ہے کہ جو معلومات بھیجی جائیں وہ سیکر ٹری اور وزیر سے تصدیق شدہ ہوں۔ پانچوںوفاقی وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.