سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ کی کامیاب ویٹ ٹیسٹنگ
اسلام آباد:سکی کناری(ایس کے) ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ نے ویٹ ٹیسٹنگ کا کامیاب آغاز کر دیا ہے۔ اتوار 16 جون 2024 کو چائنا انرجی کنسٹرکشن اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے سرمایہ کاری اور تعمیر کردہ پاکستان کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور سٹیشن، سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ (یونٹ 4) نے کامیابی سے کام کا آغاز کر دیا ہے اور یونٹ رسمی طور ویٹ ٹیسٹنگ کے مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔ ٹیسٹنگ کے مرحلہ کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چائنا انرجی کنسٹرکشن اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، ایس کے ہائیڈرو کمپنی لمیٹڈ اور پاور سٹیشن کی تعمیر میں حصہ لینے والے دیگر اداروں کے انجینئرز اور عملہ نے بھی شرکت کی۔چائنا انرجی کنسٹرکشن اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن کے یونٹ 4 نے کامیابی کے ساتھ سٹارٹ اپ کے بعد مطلوبہ ٹیسٹوں کا ایک سلسلہ کامیابی سے پاس کر لیا ہے جو بیترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ تمان مطلوبہ معیارات پر بھی پورا اتر رہا ہے۔ ایس کے کے یونٹ 4 کے مزید مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے جن میں درجہ حرارت کے استحکام کا ٹیسٹ اور اوور اسپیڈ ٹیسٹ عغیرہ بھی شامل ہیں ۔ جس کا مقصد اس امر کو یقینی بنا نا ہے کہ یونٹ کے تمام تکنیکی اشارئے ڈیزائن کے معیارات پر پورا اترتے ہیں، جو یونٹ کے آزمائشی آپریشن کے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ کمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ یونٹ کے ویٹ ٹیسٹنگ کے آغاز سے قبل سکی ہائیڈرو کمپنی لمیٹڈ نے منصوبہ کی تعمیر میں حصہ لینے والے تمام تعمیراتی یونٹوں کے ساتھ مل کر پانی بھرنے اور اس کو خارج کرنے کے ٹیسٹ پروٹوکول کو احتیاط سے تیار کیا، حقیقی وقت میں پیش رفت کی نگرانی کی گئی اور مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے حوالہ سے تیار حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ چائنہ انرجی کنسٹرکشن اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر چینگ ڈین نے سٹارٹ اپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن بیرون ملک سی ای ای سی کی طرف سے سرمایہ کاری اور تعمیر کردہ سب سے بڑا ہائیڈرو پاور سٹیشن ہے۔ پہلے یونٹ کے ویٹ ٹیسٹنگ کا آغاز اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پروجیکٹ کی تعمیر آخری سپر مرحلے میں پہنچ گئی ہے، جو آپریشن اور بجلی کی پیداوار کے ہدف کے حصول کے لیے ایک قدم قریب ہے۔ واضح رہے کہ ایس کے ہائیڈرو پاور اسٹیشن پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ مانسہرہ میں دریائے کنہا پر واقع ہے۔ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک)کے تحت ترجیحی منصوبوں کے پہلے مرحلہ کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 884 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی مجموعی نصب صلاحیت کے ساتھ چار یونٹس پرمشتمل ہے۔ تکمیل کے بعد یہ منصوبہ سالانہ 3.212 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ شفاف بجلی فراہم کر ے گا۔