سعودی وزیر خارجہ کا اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال

0

اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا جو دونوں ممالک کی قربت اور بھائی چارے کی عکاسی کرتی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اجلاس میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.