عیدالفطر پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل

0

لاہور: وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کےلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
نیشنل پاور کنٹرول سنٹر اور بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کےلئے ایک سنٹرل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے اسلام آباد، ملتان اور حیدرآباد میں ریجنل کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ تمام کنٹرول رومز ویڈیو لنک کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے۔ یہ کنٹرول روم پورے رمضان المبارک میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔
ملک بھر میں این ٹی ڈی سی گرڈ سٹیشنز یا ٹرانسمیشن لائنز میں کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری ردعمل کےلئے ایسیٹ مینجمنٹ (نارتھ) اور (ساو¿تھ) کی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔ تمام ذمہ دار افسران عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ہمہ وقت متعلقہ گرڈ سٹیشنز پر موجود رہیں گے۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے این ٹی ڈی سی کی متعلقہ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع پر بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کےلئے چوکس رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.